حیدرآباد۔12 ستمبر (اعتماد نیوز)آندھراپردیش ریاست کو خصوصی موقف دینے کا
مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے لیڈر آف اپوزیشن وائی ایس جگن موہن ریڈی
26 ستمبر سے غیر معینہ مدت کے لئے بھوک ہڑتال کرنے جا رہے ہیں۔ انکے اس
بھوک ہڑتال سے اس
مطالبہ میں مزید شدت پیدا ہوتی جائیگی اور یہ مرکزی حکومت
کے لئے مزید درد سر کا باعث ہوگا۔ بی جے پی نے عام انتخابات سے قبل
آندھراپردیش کو خصوصی موقف دینے کا وعدہ کیا۔ لیکن اقتدار میں آنے کے بعد
اس مطالبہ کو مرکزی حکومت نظر انداز کرتے جا رہی ہے۔